8 مارچ 2013 - 20:30

روس کے صدر نے جمہوریہ وینزویلا کے صدر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہوگوشاویز فوق العادہ شخصیت کے مالک انسان تھے۔

ابنا: روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے جمہوریہ وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوگوشاویز کو فوق العادہ شخصیت کا مالک انسان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہوگوشاویز بڑی جدوجہد کرنے والے انسان تھے ان کی نظریں ہمیشہ مستقبل پر ہوتی تھیں۔ یاد رہے کہ جمہوریہ وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز کا گذشتہ روز 58 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا وہ گذشتہ دو سال سے کینسر کی بیمار ی میں مبتلا تھے۔

.....

/169